تازہ ترین
چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کا انڈیکس دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے، رپورٹ!

چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کا انڈیکس دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے، رپورٹ!

چائنا آئی ٹی لیڈرز سمٹ اکتیس مارچ کو چین کے جنوبی شہر شن جن میں منعقد ہوئی، اجلاس کے دوران چائنا آئی ٹی انڈسٹری ڈویلپمنٹ رپورٹ جاری کی گئی- رپورٹ کے مطابق، چین کی آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کا انڈیکس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، اور چین میں بیجنگ، شن چن اور شنگھائی آئی ٹی انڈسٹری کے ترقیاتی انڈیکس کی پہلی تین پوزیشنز پر ہیں۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ دو ہزار اٹھارہ میں چینی مواصلات کی صنعت کی کل کاروباری مالیت پینسٹھ کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی جس میں دو ہزار سترہ کے مقابلے میں ایک سو سینتیس اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہواجب کہ موبائل صارفین اور فکسڈ انٹرنیٹ براڈبینڈ تک رسائی رکھنے والےصارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا- دوسری طرف چین میں دنیا کا سب سے بڑا فور جی نیٹ ورک تعمیر کیا گیا ہے- رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سال دو ہزار انیس چین میں 5G کی ترقی کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور 5G نیٹ ورک کا استعمال وسیع پیمانے پر شروع ہوجائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں تعاون ، چین اور اردن کےمفاہمتی یادداشت پر دستخط

 29 نومبر کو اردن میں چین کے سفیر چن چھوان ڈونگ اور اردن کے وزیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons