تازہ ترین
چین کے صدر کی جانب سے " چین-پیسفک جزائر ممالک کے سیاحتی سال ۲۰۱۹" کی افتتاحی تقریب پر مبارک باد کا پیغام!

چین کے صدر کی جانب سے ” چین-پیسفک جزائر ممالک کے سیاحتی سال ۲۰۱۹” کی افتتاحی تقریب پر مبارک باد کا پیغام!

“چین- پیسفک جزائر ممالک کے سیاحتی سال ۲۰۱۹ ” کی افتتاحی تقریب یکم اپریل کو سامووا کے دارالحکومت آپیا میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے مبارک باد کا پیغام بھیجا-

شی چن پھنگ نے کہا کہ چین اور پیسفک جزائر ممالک کے عوام کے درمیان دیرینہ دوستی ہے– وہ ایسے اچھے دوست ہیں جو مخلص ہیں، ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور باہمی ترقی اور باہمی مفادات کے لئے اچھے شراکت دار ہیں- اس کے علاوہ یہ اچھے برادر ممالک بھی ہیں جو ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں- چین اور پیسفک جزائر ممالک دنیا کے لئے ایک مثال ہیں کہ ملک چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، وہ سب برابر ہیں- نومبر دو ہزار اٹھارہ میں، میں نے پیسفک جزائر ممالک کے رہنماوں کے ساتھ پاپوا نیو گنی میں ملاقات کی۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ دو طرفہ تعلقات کو باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کے جامع اسٹریٹجک شراکت داری تعلقات کی صورت میں فروغ دیا گیا جس نے چین اور ان جزائر کے ممالک کے مابین تعلقات کا ایک نیا باب کھول دیا-
شی چن پھنگ نے کہا کہ “چین – پیسفک جزائر کے ممالک کے سیاحتی سال ۲۰۱۹” کا انعقاد پاپوا نیو گنی کی میٹنگ کے دوران پیسفک جزائر کے ممالک اور چین کے رہنماؤں کے درمیان ایک اہم اتفاق رائے ہے- امید ہے کہ دونوں جانب سے اس موقع پر ثقافتی تبادلے، اہلکاروں کے تبادلے اور ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جائے نیز چین اور پیسفک جزائر کے ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جائیں گے-

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons