امریکہ کی جانب سے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد کے مسودے کو آگے بڑھانے کے عمل کی مخالفت، چینی وزارت خارجہ!

امریکہ کی جانب سے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد کے مسودے کو آگے بڑھانے کے عمل کی مخالفت، چینی وزارت خارجہ!

گزشتہ جمعے کو امریکہ نے سلامتی کونسل کے ارکان کا اجلاس بلا کر مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی قرارداد کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکہ آئندہ چند دنوں میں قرارداد کو سلامتی کونسل میں لے جا کر اس عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے پیش نظر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے یکم اپریل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام سلامتی کونسل کے ضوابط اور روایتی عمل کے مطابق نہیں ہے اور چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ کنگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ کے اس عمل سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گا اور یہ جنوبی ایشیاء کے امن اور استحکام کے لئے نقصان دہ ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons