چینی صدر مملکت شی چن پھنگ کی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے ملاقات!

چینی صدر مملکت شی چن پھنگ کی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے ملاقات!

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے یکم اپریل کو بیجنگ میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈرا آرڈرن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر شی چن پھنگ نے حال ہی میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر اظہار ہمدردی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نیوزی لینڈ کو خصوصی اور اہم صورت حال کا سامنا ہے لیکن آپ پھر بھی چین کا خصوصی دورہ کر رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اور نیوزی لینڈ کی حکومت چین- نیوزی لینڈ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتی ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ سینتالیس سالوں میں دونوں ممالک کے مابین بہت اچھے تعلقات رہے۔ فریقین کو باہمی مفادات اور اعتماد کے اصول کے مطابق چین- نیوزی لینڈ جامع اسٹریٹجک شراکت داری تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق چینی صدر مملکت شی چن پھنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی ادارے ایلڈرس کے نمائندؤں سے بھی ملاقات کی۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons