تازہ ترین
اومان کی رائل فضائیہ کےکمانڈرکی حالیہ برسوں میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کی تعریف

اومان کی رائل فضائیہ کےکمانڈرکی حالیہ برسوں میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کی تعریف …

اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر ایئر وائس مارشل مطر علی مطر Al Obaidani نے حالیہ برسوں میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات میں کیا۔ اجلاس کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلقہ کئی امور کا جائزہ لیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے اومان کی رائل ایئر فورس کو ہوا بازی اور فوجی تربیت کے شعبوں میں حمایت اور تعاون کی پیشکش کی۔ دونوں شخصیات نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر نے اسلام آباد میں ایئرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ معزز مہمان کو ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اومان کی رائل فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons