تازہ ترین
27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر!

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دو بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ نے انہیں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آرکا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فضائی کارروائی کے بعد بھارت کا یہ واویلا بے معنی ہے کہ بھارتی طیاروں کو ایف 16 نے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے دونوں بھارتی طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا، جب بھارتی طیارے آئے تو پاکستان کے ایف 16 سمیت تمام طیارے فضا میں تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی طیارے ہی نشانہ بنے اور پاکستان دفاع میں اپنی مرضی کے مطابق ہرصلاحیت کے استعمال کا حق رکھتا ہے-

یہ خبر پڑھیئے

ایمرجنسی نافذ کر کے ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں: چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایمرجنسی نافذ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons