انڈین پریمیئر لیگ ایک بار پھر میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آ گئی ہے۔
دو روز قبل کلکتہ نائٹ رائڈرز اور دلی ڈیئر ڈیولز کے میچ کے دوران چوتھے اوور میں سندیپ لمی چانے کی گیند سے پہلے ہی وکٹ کیپر ریشپ پنت نے آواز لگائی کہ اس گیند پر تو چوکا ہی لگے گا جسے اسٹمپڈ مائیک نے محفوظ کر لیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند پر بلے باز روبن اتھاپا نے چوکا لگا دیا۔