پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 1563 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے۔ مارچ میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1522 روپے 64 پیسے تھی-