اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ کے زیر انتظام مارگلہ فیسٹیول کل سے شروع ہورہا ہے۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 2 اپریل کو دوپہر ایک بجے ایف نائن پارک کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر عزیز ہونگے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پردوستی ایف ایم 98، مئیر الیون اور میڈیا الیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین نمائشی میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوستی ایف ایم 98 اور میڈیا الیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، یہ میچ ایف ایم 98 دوستی چینل کے فیس بک پیج https://www.facebook.com/FM98DostiChannel سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔