چین اور امریکہ کے مابین اعلی سطحی اقتصادی و تجارتی مشاورت کے نویں دور میں شرکت کے لیے چین کے نائب وزیر اعظم لیوحہ کی امریکہ روانگی۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گنگ شوآنگ نے اس امید کااظہار کیا ہے کہ فریقین اب تک ہونے والی حقیقی پیش رفت کی بنیاد پر دونوں ممالک کے صدور کے اتفاق رائے پرعمل درآمد کرتے ہوئے باہمی مفادات اور جیت، جیت پر مبنی معاہدے کی تکمیل کے لیے مشترکہ کوشش کریں گی۔