تازہ ترین
وزیراعظم کا مختلف شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم ...

وزیراعظم کا مختلف شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم …

قطر کے سرمایہ کاری کے ادارے نے پاکستان میں ہاؤسنگ، توانائی، سیاحت اور ایئر پورٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس دلچسپی کا اظہار وزیراعظم عمران خان اور قطر کے سرمایہ کاری کے ادارے کے ایک وفد کے درمیان آج اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا گیا جس کی قیادت شیخ فیصل بن ثانی الثانی نے کی۔ شیخ فیصل بن ثانی الثانی قطر کے سرمایہ کاری کے محکمے اور قطر سرمایہ کاری ادارے کے علاقائی سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ ہیں۔ قطری وفد میں ہاؤسنگ، سیاحت، ریئل اسٹیٹ اور توانائی کے شعبوں کے مختلف اداروں کے سربراہ شامل تھے۔ وزیراعظم نے معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر ادارے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے سیاحت، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں کا روبار کے مختلف مواقع کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے کئے جانے والے مختلف اقدامات اور پالیسی میں اصلاحات کو بھی اجاگر کیا۔ تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی بزنس کمیونٹی سے ملاقات

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی بزنس کمیونٹی سے ملاقات

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے پاکستانی نژاد برطانوی بزنس کمیونٹی کو ملک میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons