ٹماٹر ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والی انتہائی مفید سبزی ہے۔ حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ معدے کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
معدے کا کینسر جسے گیسٹرک کینسر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بعض اوقات موروثی بھی ہوسکتا ہے مگر زیادہ تر یہ غیر متوازن اور غیر صحت مند غذائی عادات کے باعث رونماہوتاہے۔ حال ہی میں کی جانے والی طبی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے اجزا معدے میں کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں۔ طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اس کے اندر موجود اجزاء لائیکوپین انسانی جسم کے لیے سودمند ہے-