تازہ ترین

ورلڈ کپ جیتنے کے لیے قومی ٹیم میں موجود آل راونڈرز کی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہو گی، محسن حسن!

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے قومی ٹیم میں موجود آل راونڈرز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس سے زیادہ ذہنی فٹنس ضروری ہے۔ محسن حسن خان نے مزید کہا کہ آپ کو لازمی ایک سخت مقابلہ دینے والی ٹیم کے خلاف دماغی طور سے تیار رہنا چاہیے کیونکہ ایک اچھی ٹیم اور کھلاڑی ہمیشہ دباؤ میں پرفارم کرتے ہیں لیکن پاکستان آسٹریلیا سیریز میں قومی کھلاڑی تناؤ اور ذہنی فٹنس کے باعث اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons