تازہ ترین

چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم انقلابی علاقے میں غربت سے نجات کے سلسلے میں حاصل کردہ کامیابیاں!

70 سال قبل چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ماو ژے دونگ نے صوبہ حہ بے کے گاؤں شی بائی پھو میں عوامی جمہویہ چین کے قیام کے لیے تین اہم ترین جنگوں کی قیادت کی۔ بعد میں یہیں پر ملک بھر میں زمینوں کی اصلاحات کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد بھی ہوا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ” عوامی جمہوریہ چین یہاں سے وجود میں آیا ” ہے اور یہی شی بائی پھو کی وجہِ شہرت ہے۔ شی بائی پھو سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر نان ون ٹو گاؤں واقع ہے۔ یہ ایک بہت غریب گاؤں تھا لیکن دو ہزار اٹھارہ میں اس گاؤں کے دو سو سے زائد خاندان غربت کے جال سے باہر نکلے اور اب ایک خوش حال زندگی گزار رہے ہیں۔

چین میں غربت کے خاتمے کو ٹھوس مقصد بناتے ہوئے شہروں اور سرکاری اداروں کی جانب سے دیہی علاقوں کی ترقی میں مدد فراہم کرنا غریبوں کی امداد کا ایک خاص طریقہ ہے۔ شی جیا ژوانگ شہر کی صنعتی و تجارتی سوسائٹی کی ورکنگ ٹیم نے نان ون ٹو گاؤں میں آ کر یہاں کے کسانوں کو غربت سے نجات دلانے کے لیے تفصیلی منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے مقامی وسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انقلابی تاریخ کی یاد دلانے والے سیاحتی مقامات، زرعی پیداوار اور پھلوں کے پارکس سمیت کئی منصوبے تیار کیے جس کے نتیجے میں یہاں کے کسانوں کی آمدنی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ امدادی ٹیم کے سربراہ چانگ روئی شو کا کہنا ہے کہ اس وقت نان ون ٹو اور شی بائی پھو کے درمیان سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے جس کی تکمیل کے بعد شی بائی پھو آنے والے سیاح نان ون ٹو گاؤں میں آ کر یہاں کی تازہ سبزیوں اور پھلوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

چین میں غربت سے نجات کی مہم کے گزشتہ چھ برسوں میں غریب آبادی کی تعداد میں زبردست کمی ہوئی ہے ۔ دو ہزار بارہ میں یہ تعداد نو کروڑ نوے لاکھ تھی لیکن پچھلے سال یہ تعداد ایک کروڑ ساٹھ لاکھ رہ گئی ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons