منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اب دوسرے مرحلے میں داخل ہورہی ہے جس میں صنعتی تعاون، تجارت، زراعت ،سماجی اور اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔
آج بیجنگ میں بین الاقوامی تعاون کے لئے دوسرے ایک پٹی ایک شاہراہ فورم کی پالیسی کے تسلسل کے بارے میں مضوعاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بائیس منصوبوں پر تیزی کے ساتھ عملدرآمد ہو رہا ہے جو ایک پٹی ایک شاہراہ کے پروگرام کسی بھی راہداری کے مقابلے میں تیز تر ہے۔ وفاقی وزیر نے شریک ملکوں پر زور دیا کہ وہ ایک پٹی ایک شاہراہ فورم کے ذریعے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر بین الاحکومتی طریقہ کار وضع کریں اور تعاون کو فروغ دیں۔