پاک فضائیہ کے پائلٹس اور دیگر عہدے داروں کو تقسیم اعزازت کی تقریب میں نان آپریشن ملٹری اعزازات سے نوازا گیا یہ تقریب آج ائیر ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور نے قابل عملے کو پاک فضائیہ میں اپنی غیر معمولی خدمات پر اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں ادارے کے عملے میں 41 ستارہ امتیاز(ملٹری)، 36 تمغہ امتیاز (ملٹری) اور 5 تمغہء بسالت جبکہ جونئیر عملے میں 33 تمغہ خدمت(ملٹری) کلاس اعزازات تقسیم کئے گئے۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …