سینیٹ

سینیٹ: سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کیخلاف متفقہ قرارداد مذمت منظور!

سینیٹ نے آج ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس میں سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردحملوں کی مذمت کی گئی جن میں تین سوپچاس سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں زخمیوں کی صحت یابی کی بھی دعا کی گئی۔ قرارداد میں سری لنکا کے عوام سے دلی تعزیت کی گئی اور انھیں یقین دلایا گیا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور وہ href=”https://www.dostiradio.com/%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d9%84%d9%86%da%a9%d8%a7-%d8%af%db%81%d8%b4%d8%aa-%da%af%d8%b1%d8%af%db%8c/”>دہشت گردی کی ایسی گھناؤنی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہمیں اس ناسور کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا چاہیئے۔ ایوان نے سری لنکا کے ہلاک شدگان کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ اس موقع پر بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons