چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے 26 اپریل کو بیجنگ میں کہا کہ غیرمتوازن ترقی دنیا بھر میں سب سے بڑا عدم توازن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فریقین کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے عمل میں، پائیدار ترقی کے تصور کی روشنی میں منصوبوں کا انتخاب، عمل درآمد اور انتظام کرنا چاہیئے، بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کی کوشش کرنی چاہیئے اور ترقی پذیر ممالک کے لئے ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہئیں تا کہ غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی پر عمل درآمد میں ان کی مدد کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف فریقوں کو ترقیاتی شعبے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے اور غیرمتوازن ترقی کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …