چینی صدر شی چن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں کہا کہ چین کا کھلے پن کو وسعت دینے کا اقدام چین کی اصلاحات و ترقی کے مطابق خود کیا جانے والا انتخاب ہے۔
انہوں نے مختلف ممالک سے اپیل کی کہ وہ سازگار سرمایہ کاری کے ماحول کی تشکیل کریں، چینی صنعتی و کاروباری اداروں نیز غیرممالک میں زیرِ تعلیم چینی طلبہ اور اسکالرز سے مساوی سلوک کریں اور ان کے معمول کے عالمی تعاون و تبادلے کے لیے منصفانہ اور دوستانہ ماحول فراہم کریں۔ شی چن پھنگ نے کہا کہ ایک مزید کھلا چین دنیا کے ساتھ مزید خوش اسلوبی سے روابط استوار کرے گا اور یوں مزید ترقی پسند اور خوشحال چین اور خوش حال دنیا کی تشکیل ہو گی۔