چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے چھبیس اپریل کو “دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں کہا کہ چین محصولات کو مزید کم کرے گا، مختلف قسم کی غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کر کے چینی مارکیٹ کے دروازے مزید کھولے گا اور دنیا کے مختلف ممالک کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کا خیرمقدم کرے گا۔ شی چن پھنگ نے کہا کہ چین تجارتی منافع کے لئے خاص جستجو نہیں کرتا، چین دوسرے ممالک سے اعلیٰ کوالٹی کی زرعی مصنوعات اور سروسسز کو درآمد کرنے کا خواہشمند ہے اور متوازن تجارتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوشش کرے گا۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …