تازہ ترین
میکرو پالیسی کے حوالے سے چین دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائے گا، شی چن پھنگ

میکرو پالیسی کے حوالے سے چین دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائے گا، شی چن پھنگ!

چینی صدر شی چن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میکرو پالیسی کے حوالے سے چین دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائے گا اور عالمی معیشت کی پائیدار، مضبوط، متوازن اور مشترکہ ترقی کے لئے کوشش کرے گا۔

جناب شی چن پھنگ نے کہا کہ چین کبھی بھی زر مبادلہ کی ایسی شرح فرسودگی نہیں کرے گا جس سے دوسرے ممالک کو نقصان پہنچے، چین چینی یوان کے زر مبادلہ کی تشکیل کے نظام کو ببہتر بنائے گا اور چینی یوان کے شرح تبادلہ کو متوازن اور مناسب سطح پر برقرار رکھے گا۔ اس کے علاوہ وسائل مختص کرنے میں مارکیٹ کو مرکزی کردار دینے کی کوشش کرے گا۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے اس میں مثبت طور پر شرکت کرے گا اور دوسرے ممالک کے ساتھ مزید اعلی سطحی عالمی تجارتی اصولوں کی تعمیر کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons