تازہ ترین
چین علمی حقوق کی حفاظت کو مضبوط کریگا، چینی صدر

چین علمی حقوق کی حفاظت کو مضبوط کریگا، چینی صدر!

چینی صدر شی چن پھنگ نے چھبیس اپریل کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمی اثاثہ جات کے تحفظ پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے، چین کاروباری ماحول کو بہتر سے بہتر بنائے گا، علمی جائیداد کے تحفظ کے لئے قانونی نظام کو بہتر بنائے گا، قانون نافذ کرنے کی سرگرمیوں کو مضبوط کرے گا، غیر ملکی دانشورانہ ملکیت کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا، ٹیکنالوجی کی جبری منتقلی کو ترک کرے گا، تجارتی رازوں کی حفاظت پر زور دے گا اور علمی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کاری ضرب لگائے گا۔ چین مارکیٹ کے اصولوں اور متعلقہ قوانین و ضوابط کی بنیاد پر مبنی بین الاقوامی تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چینی وزیراعظم کی لائنز کلبز انٹرنیشنل کی صدر پیٹی ہل سے ملاقات

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے 10 دسمبر کی صبح  بیجنگ میں لائنز کلبز انٹرنیشنل …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons