تازہ ترین
پاکستان

پاکستان میں ”ایک پٹی ایک شاہراہ میری نظر میں“ کے موضوع پر بنائے جانے والے پوسٹرز کے مقابلے کی نمائش!

پاکستانی طلبہ کی جانب سے ”ایک پٹی ایک شاہراہ میری نظر میں“ کے موضوع پر بنائے جانے والے پوسٹرز کے مقابلے کی نمائش کا انعقاد 26 اپریل کو پی این سی اے اسلام آباد میں کیا گیا۔ مذکورہ نمائش کا انعقاد پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ثقافتی دفتر اور چائینہ کلچرل سنٹر نے آل پاکستان چائینہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا ۔ نمائش میں 13 سکولوں کے طلبہ کی جانب سے کُل 53 پوسٹرز پیش کیے گئے۔اس موقع پر چینی ثقافتی کونسلر چانگ خہ چھنگ نے مقابلے کے 7 بہترین منتخب کردہ پوسٹرز بنانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔مذکورہ نمائش 26 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons