صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری بدامنی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ لاہور میں منعقدہ قومی بین المذاہب امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں، لیکن انسان مذہب کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے۔ کانفرنس میں بادشاہی مسجد کے خطیب عبدالخبیر آزاد سمیت سکھ، عیسائی، ہندو اور بہائی مذاہب کے رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششیں جاری ہیں۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …