وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں دوسرے ایک پٹی ایک شاہراہ فورم کے موقع پر ملائیشیا کے وزیرخارجہ داتُک سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے سیاسی، معاشی، ثقافتی اور عوام کی سطح پر وفود کے تبادلے کے لئے قریبی روابط جاری رکھنے پراتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے دوروں کے حوالے سے دونوں ملکوں کی قیادت کی جانب سے قائم کئے گئے تعلقات کے تسلسل کے عزم کااعادہ کیا۔
یہ خبر پڑھیئے
ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر
30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …