تازہ ترین
تجارت

پاکستان چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کر رہا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان!

وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کر رہا ہے جس سے خطے میں انقلاب برپا ہوگا۔ انہوں نے راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، سماجی اور سیاسی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے بیجنگ میں ہیں جبکہ حزب اختلاف نے ملک میں سیاسی گھٹن کاماحول پیدا کر رکھا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گوادر کے اقتصادی مرکز بننے کے بعد پورے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سیاسی رہنماؤں کو عوامی مسائل پر بات چیت کرنی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠نومبر میں چین کے چھوٹے اور درمیانے صعنتی و کاروباری اداروں کے ترقیاتی انڈیکس میں بہتری

چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کی جانب سے جاری کردہ اعداد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons