ہتھیاروں

امریکہ ہتھیاروں کی عالمی تجارت کے معاہدے سے دستبردار ہو رہا ہے، امریکی صدر!

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ ہتھیاروں کی عالمی تجارت کے معاہدے سے دستبردار ہو رہا ہے یہ عالمی معاہدوں سے علیحدگی کے حوالے سے امریکہ کی نئی مثال ہوگی۔
صدرٹرمپ نے یہ اعلان امریکہ کے شہر انڈیانیپولس میں قومی رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔ انہوں نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے اور امریکہ اب مزید اس معاہدے کا حصہ نہیں رہے گا۔ دوہزارسترہ میں صدرٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے امریکہ اب تک پیرس کے تاریخی موسمیاتی معاہدے اور ایران کے جوہری معاہدے سمیت کئی عالمی معاہدوں سے دستبردار ہوچکا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons