تازہ ترین
فروغ

چینی صدر کا تجارت کے فروغ کیلئے رکن ممالک کے مابین سرحدیں کھولنے کی ضرورت پر زور!

چین کے صدرشی چن پھنگ نے دنیا کو درپیش اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اصلاحات اور صنعتی ترقی کاعمل تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات 27 اپریل کو بیجنگ میں دوسرے ایک پٹی ایک شاہراہ فورم سے متعلقہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم اور کئی دیگر عالمی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چین کے صدر نے عالمی تجارت کے فروغ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لئے سرحدی رکاوٹیں دور کرنے کی اہمیت واضح کی۔ چین کے صدر نے کہا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہم فورم ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons