گوادر بندرگاہ سے چینی کمپنیوں کی لاگت کم ہوگی اور مغربی چین ترقی کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان!

گوادر بندرگاہ سے چینی کمپنیوں کی لاگت کم ہوگی اور مغربی چین ترقی کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان!

وزیراعظم عمران خان نے ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کے تحت روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ 27 اپریل کو بیجنگ میں دوسرے ایک پٹی ایک شاہراہ فورم کے رہنماؤں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے ہمیں ڈیجیٹل روابط، محنت کشوں اور ہنرمندی کے تبادلے، علم، ثقافت اور جدت پر مبنی روابط پرغورکرنا چاہیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے میں شامل ممالک کو افرادی قوت میں ہنرمندی کو فروغ دینے کیلئے ثقافت اور سیاحت کے تبادلوں اور اس سے متعلق پروگراموں کی ترقی کیلئے سیاحتی راہداری قائم کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ روابط ہمارا تاریخی ورثہ ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اسے 21 ویں صدی میں جدید شکل دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کو چین کے علاقے سنکیانگ سے منسلک کرنے سے چین کی برآمدات کیلئے مختصر راستہ میسر آئے گا جس سے چین کی کمپنیوں کی لاگت کم ہوگی اور مغربی چین ترقی کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons