چینی صدر شی چن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے 27 اپریل کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں شریک غیرملکی سربراہان کی بیگمات کو روایتی چینی ڈراموں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔
بیجنگ کے دیاؤ یو تھائی نیشنل ہوٹل میں یہ روایتی چینی ڈرامے پیش کئے گئے۔ پھنگ لی یوان نے مہمانوں کو روایتی چینی ڈرامے کی تاریخ اور خصوصیات سے روشناس کرواتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ مختلف ممالک کی اپنی اپنی منفرد ثقافت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔