پاکستانی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ میں ایک وارم-اپ میچ کھیلے گی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر تیاریوں سے مطمئن!

پاکستانی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ میں ایک وارم-اپ میچ کھیلے گی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر تیاریوں سے مطمئن!

پاکستانی کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو انگلینڈ میں بیکینہم (Bechenham) میں کینٹ (Kent) کے خلاف ایک وارم اپ میچ کھیلے گی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہرتین بجے شروع ہوگا۔قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر قومی ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہیں اور اپنے دورے کا آغاز کامیابی کے ساتھ کرنے کیلئے پرعزم ہیں ان کا کہنا تھا کہ پوری طاقت سے میدان سنبھالیں گے، بہترین سہولیات کے باعث پلیئرز سرد موسم سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں.
پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز مسلسل تیسرے دن جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن کے دوران نیٹ پر مشقیں کیں اور بیٹسمینوں کے ساتھ باؤلرز بھی سخت محنت کرتے دکھائی دئیے۔
ساتھ ساتھ کوچز نے بھی کھلاڑیوں کو مفید ہدایات دیں اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے فاسٹ بولرز کو انگلش کنڈیشنز میں ببولنگ کے گر سکھائے اور ان کے سامنے خود بھی ببولنگ مظاہرہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام

 چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons