پانچ سال سے کم عمر بچے زیادہ ٹی وی نہ دیکھیں، ادارہ برائے صحت!
Brothers Watching TV

پانچ سال سے کم عمر بچے زیادہ ٹی وی نہ دیکھیں، ادارہ برائے صحت!

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے اس کا دورانیہ کسی بھی طرح ایک گھنٹہ روزانہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے.
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے صحت کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی ہدایات جاری کی گئیں۔ ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایک سال سے کم عمر کے شیر خوار بچوں کو ٹیلی وژن بالکل نہیں دیکھنا چاہیے جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے اس کا دورانیہ کسی بھی طرح ایک گھنٹہ روزانہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے.
ماہرین کے مطابق، شیر خوار یا بہت چھوٹے بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنا وقت اسکرین کے سامنے نہیں گزارنا چاہیئے اور یہ وقت پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے بھی جتنا کم ہو گا، اتنا ہی یہ ان کی آنکھوں کے علاوہ ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی صحت کے لیے بہتر ہو گا۔
دو سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین اگر یہ چاہیں کہ ان کے بچے ٹیلی وژن یا کسی کمپیوٹر اسکرین پر کوئی معیاری تعلیمی پروگرام دیکھیں، تو اول تو اس کا دورانیہ بھی زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور دوسرا یہ کہ والدین میں سے کسی نہ کسی کو اس وقت بچے کے ساتھ بیٹھا ہونا چاہیے تاکہ بچے کی بہتر سمجھ کے لیے اس بات کی وضاحت بھی کی جا سکے کہ وہ کیا اور کیوں دیکھ رہا ہے. عالمی ادارہ صحت نے اپنی ان ہدایات میں یہ بات بھی زور دے کر کہی ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی جسمانی مصروفیات اور ورزش کا خیال رکھنے کے علاوہ ان کے لیے ہر روز کافی حد تک لمبی نیند کو بھی یقینی بنانا چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوانوں کو اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے:بلال اظہر

اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons