نئی ویزا پالیسی کا اجراء، 48 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزے میں نرمی!

نئی ویزا پالیسی کا اجراء، 48 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزے میں نرمی!

وزارت داخلہ کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 48 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزے میں نرمی کی جائے گی، نئی پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3 ماہ کا ویزا دیا جائے گا۔

ان ممالک میں ایران، ملائیشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں۔ نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے، جس سے 48 ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو بھی یہ سہولت دستیاب ہیں۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر نرمی سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons