پاکستان براعظم افریقہ کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم!

پاکستان براعظم افریقہ کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم!

وزیراعظم عمران خان نے آج بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اور روڈ فورم کے موقع پر ایتھوپیا کے وزیراعظم Abiy احمد علی سے ملاقات کی۔
دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات کے وسیع دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ سے اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں پاکستان کی شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان افریقہ میں امن اور سیکورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان براعظم افریقہ کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے دوطرفہ طور پر سیاسی، تجارتی اور عوامی رابطوں کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی۔ فریقین نے اعلی سطح کے باقاعدہ تبادلوں کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons