تازہ ترین
پاکستان کا مختلف تنازعات کی بنیادی وجوہات دور کرنے کے لئے عالمی کوششوں پر زور!

پاکستان کا مختلف تنازعات کی بنیادی وجوہات دور کرنے کے لئے عالمی کوششوں پر زور!

اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے دنیا بھر میں درپیش مختلف تنازعات کی بنیادی وجوہات دور کرنے کے لئے وسیع تر عالمی کوششوں پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصبانہ قبضے سے ہمیشہ خواتین کے خلاف قابض قوتوں کی جانب سے تشدد کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ پاکستان جمہوریہ کانگو میں آئندہ ماہ خواتین کا قومی دستہ تعینات کررہا ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پندرہ فیصد خواتین آفیسرز کی تعیناتی کا ہدف حاصل کرلیا ہے اور وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور صنفی مساوات کی حکمت عملی کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یورپی یونین کا کیف میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے کا اعلان

  یورپی یونین کے اعلی نمائندہ برائے امور خارجہ و سلامتی پالیسی جوزف  بوریل نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons