وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں چاند دیکھنے کے نظام کو باضابطہ بنانے کے لئے قانون سازی پر عمل پیرا ہے، تاکہ مذہبی تہوار منانے میں ہم آہنگی یقینی بنائی جاسکے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کے مجوزہ نظام میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کو مناسب نمائندگی دی جائے گی۔
ISLAMABAD: March 19 – A view of parliament house during the contest of of Deputy Speaker of National Assembly. APP photo by Afzaal Chaudhry