حکومت ادویہ سازشعبے کومضبوط بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے:ڈاکٹر ظفر!

حکومت ادویہ ساز شعبے کومضبوط بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے:ڈاکٹر ظفر!

صحت کے وزیرمملکت ڈاکٹرظفرمرزانے کہا ہے کہ حکومت ادویہ ساز شعبے کومضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرزکے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ ادویہ سازی کی صنعت کی ترقی کے لئے سازگارماحول فراہم کیاجائے گا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ اس شعبے کو مکمل طورپرپیشہ وارانہ بنانے سے متعلق لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کو اپنا کردارادا کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔ اس سے پہلے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعاصم رؤف نے بتایا کہ ملک میں دواؤں اورطبی آلات سے متعلق قوانین کومزید فعال بنانے کے لئے متعدد قواعد و ضوابط متعارف کرانے پرغورکیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اپنے قوانین اورکارکردگی عالمی قواعدوضوابط سے ہم آہنگ بنانے کے لئے بین الاقوامی طریق کاراختیارکررہی ہے تاکہ دواؤں اورطبی آلات کے معیار اورافادیت کومزید بہتربنایا جا سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons