تازہ ترین
قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصرنے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے اورعوام کی سماجی واقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے ایک منصوبہ وضع کیاگیاہے۔

روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے منصوبہ وضع کیاگیاہے:اسد قیصر!

قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصرنے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے اورعوام کی سماجی واقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے ایک منصوبہ وضع کیاگیاہے۔

صوابی میں ایک سکول کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگوں کو حکومت کی طرف سے کئے گئے عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کے ثمرات جلد ملیں گے۔ اسدقیصرنے کہاکہ حکومت دورحاضر کے چیلنجوں کے مطابق ذہین نوجوانوں کی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لئے ایک تعلیمی پالیسی تشکیل دینے پرکام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں میرٹ پراساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے۔ سپیکرنے اساتذہ پرزوردیا کہ وہ مخلصانہ اورموثراندازمیں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

ایمرجنسی نافذ کر کے ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں: چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایمرجنسی نافذ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons