امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور راہب سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سان ڈیاگو شہر کی یہودی عبادت گاہ میں پیش آیا، فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہودی مخالفین کو شکست دینا ہوگی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یہود دشمنی اور نفرت پر مبنی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں-