یورپی یونین نے خبردارکیا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہتھیاروں کی تجارت کے عالمی معاہدے سے دستبرداری کے اعلان سے ہتھیاروں کی غیرقانونی تجارت کی روک تھام کی عالمی کوششوں کونقصان پہنچے گا۔
یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکارفیڈریکاموغرینی نے برسلزمیں کہا کہ معاہدے سے الگ ہونے کا امریکی فیصلہ ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں شفافیت لانے کی جاری کوششوں اور روایتی ہتھیاروں کی غیرقانونی فروخت کی روک تھام میں مفیدثابت نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین تمام ممالک بالخصوص ہتھیاربرآمداوردرآمدکرنے والے بڑے ملکوں پرزوردیتا رہے گا کہ وہ بلا تاخیر ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے میں شمولیت اختیار کریں۔