وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کھ چھیانگ سے بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال اورعلاقائی معاملات پربھی بات چیت ہوئی اور سی پیک منصوبے، اور ایک پٹی ایک شاہراہ فورم میں پاکستان کے کردار کا جائزہ لیا گیا-