تازہ ترین
چینی صدر کی اٹلی کے وزیر اعظم سے ملاقات!

چینی صدر کی اٹلی کے وزیر اعظم سے ملاقات!

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ستائیس اپریل کو بیجنگ میں “ایک پٹی ایک شاہراہ” بین الاقوامی تعاون کے دوسرے فورم میں شریک، اٹلی کے وزیراعظم جوزے پے کونت کے ساتھ ملاقات کی-

شی جن پھنگ نے کہا کہ اٹلی مغربی ممالک میں سے پہلا ملک ہے جس نے چین کے ساتھ “ایک پٹی ایک شاہراہ” تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے، چین اس عمل کی تعریف کرتا ہے اور اٹلی کے ساتھ مل کر “ایک پٹی ایک شاہراہ” کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ چین اور یورپ کے درمیان “ایک پٹی ایک شاہراہ” کی مشترکہ تعمیر کے سلسلے میں تعاون کی ایک مثال قائم ہو سکے۔
جوزے پے کونت نے “ایک پٹی ایک شاہراہ” بین الاقوامی تعاون کے دوسرے فورم کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فورم کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی تقریر اور گول میز سربراہی اجلاس میں کی گئی تقریر انتہائی اہم اور اسٹریٹجک تھی۔ بین الاقوامی برادری کو واضح طور پر دیکھ لینا چاہیے کہ “ایک پٹی ایک شاہراہ” دنیا کے لیے زیادہ فوائد لائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons