خوشحال گھر

چینی صدرشی جن پھنگ کی زمین پر” خوشحال گھر” کی مشترکہ تعمیر کی اپیل!

“سرسبز جیو، بہتر جیو” کے موضوع پر عالمی باغبانی ایکسپو دو ہزار انیس بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ چھیاسی ممالک اور چوبیس عالمی تنظیمیں نمائش میں شرکت کریں گی۔ باغبانی ایکسپو سے ماحول دوست ترقی کے تصور اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں عالمی تعاون کا اظہار ہوتا ہے۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ ہمیشہ ماحول دوست ترقی کے تصور پر قائم رہتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کو بارہا چین کے ماحول دوست اور ماحول کو ترجیح دینے والے طرز حکمرانی سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ زمین پر” خوشحال گھر ” کی مشترکہ تعمیر کرنا چاہتا ہے۔

اٹھارہ جولائی دو ہزار تیرہ کو صدر شی جن پھنگ نے گوئی یانگ ایکو گلوبل فورم کو دیئے گئے پیغام میں زمین پر بہتر حیاتیات کے حامل گھر کی مشترکہ تعمیر کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

سات ستمبر دو ہزار تیرہ کو صدر شی جن پھنگ نے قازقستان کی نذر بائیاف یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیلے پانی اور سبز پہاڑ سونے اور چاندی کے خزانوں کے برابر ہیں ۔

اٹھائیس ستمبر دو ہزار پندرہ کو صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی سترہویں جنرل اسمبلی کی عام بحث کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین سرسبز، قلیل کاربن، پائیدار اور قابل تجدید ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا۔

تیس نومبر دو ہزار پندرہ کو صدر شی جن پھنگ نے پیرس موسمیاتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین بنی نوع انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگ ترقی کا حامل جدید تعمیری ڈھانچہ بنانے کی کوشش کرے گا۔

تین ستمبر دو ہزار سولہ کو صدر شی جن پھنگ نے جی ٹوئنٹی صنعتی و کاروباری سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی بہتری ترقی کی قوت۔

اٹھارہ جنوری دو ہزار سترہ کو صدرشی جن پھنگ نے جنیوا میں منعقدہ “بنی نوع انسان کے ہم منصب سماج کی باہمی مشاورت اور مشترکہ تعمیر ” کے حوالے سے اعلی سطحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سرسبز ، قلیل کاربن ، قابل تجدید اور پائیدار طرز زندگی پر قائم رہنا ہے۔

سات جولائی دو ہزار اٹھارہ کو صدر شی جن پھنگ نے گوئی یانگ گلوبل فورم کو دیئے گئے پیغام میں صاف اور خوبصورت دنیا کی مشترکہ تعمیر کی اپیل کی تھی۔

مئی دو ہزار اٹھارہ میں صدرشی جن پھنگ نے قومی ماحولیاتی اور حیاتیاتی تحفظ کی کانفرنس میں کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں حیاتیاتی تمدن پر عمل درآمد کی کوشش کرنی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوانوں کو اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے:بلال اظہر

اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons