چین – نیپال اقتصادی فورم دو ہزار انیس ، اٹھائیس اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے اپنی تقریر میں کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ نیپال کی اقتصادی ترقی، خاص کر بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے لیے ایک نیا دروازہ کھول دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال سرمایہ کاری کے ماحول کو جامع طور پر بہتر بنائے گا۔ ہم نیپال کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے مزید چینی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
موجودہ فورم کا موضوع ہے”نیپال میں سرمایہ کاری کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا”۔ چین اور نیپال نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فریم ورک کے تین سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔