تازہ ترین
قازقستان کے صدر کے لیے تمغہِ دوستی

چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے قازقستان کے صدر کے لیے تمغہِ دوستی!

اٹھائیس اپریل کو چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ، جبوٹی، چیک، تاجکستان ، کرغستان اور قازقستان کے صدور سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے قازقستان کے پہلے صدر، نذربایوف کو تمغہِ دوستی سے نوازا ۔

تمغہِ دوستی دوسرے ممالک کے لیے چین کی جانب سے اعلی ترین تمغہ ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ نذر بایوف عالمی شہرت کے حامل سیاست دان ہیں اور چین – قازقستان مستقبل میں ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری تعلقات بھی قائم کرنے والے ہیں۔

نذر بایو ف نے چین کے پچیس دورے کیے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں، میں نے قازقستان میں شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کا انیشئیٹو پیش کیا۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت چین اور قازقستان نے پیداواری صلاحیت کے تعاون اور اسٹریٹیجک ملاپ کو فروغ دیا۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ چین اور قازقستان کا تعاون عالمی برادری کے لیے ایک دوسرے سے سیکھنے اور باہمی مفادات کی مثال بنا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جمہوریت کا کوئی طےشدہ ماڈل نہیں ہے

سنگاپور کے نائب وزیر اعظم لارنس وونگ نے حال ہی میں 28 ویں نکی فورم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons