ستائیس اپریل کو بیجنگ میں شاہراہ ریشم سے وابستہ ممالک کی عوامی تنظیموں کے درمیان تعاون کے دوسرے نیٹ ورک فورم کا افتتاح ہوا۔ بائیس ممالک اور علاقوں سے آنے والے ایک سو ستر نمائندؤں نے اس فورم میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بیرونی روابط کے سربراہ سونگ تھاو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ ریشم سے وابستہ ممالک کی عوامی تنظیموں کے درمیان تعاون کے نیٹ ورک کا قیام چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی تجویز کے مطابق ہوا۔ تمام رکن ممالک کو جامع مشاورت کا تصور سامنے رکھتے ہوئے تعمیرات میں شراکت کے ذریعے تعاون کا نیٹ ورک قائم کرنا چاہیئے۔
یاد رہے کہ شاہراہ ریشم سے وابستہ ممالک کی عوامی تنظیموں کے درمیان تعاون کا نیٹ ورک ، چین کی عوامی تنظیم انٹرنیشنل ایکسچینج پروموشن ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نومبر دو ہزار سترہ میں قائم ہوا تھا۔