امریکی بحری بیڑے کی ڈرون

ایران نے امریکی بحری بیڑے کی ڈرون سے نگرانی کرنے کی ویڈیو جاری کردی!

ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی ڈرون سے نگرانی کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تصاویر میں بحری بیڑے پر جیٹ فائٹر طیارے بھی دیکھے جاسکتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کب بنائی گئی۔ خیال رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا جس کے بعد ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے امریکا اور مشرق وسطی میں موجود امریکی فورسز کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پیک سے ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا

ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے آغاز کیے گئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons