تازہ ترین
آنکھوں قدرتی ماحول

اپنی آنکھوں کی طرح قدرتی ماحول کی بھی حفاظت کریں، شی جن پھنگ!

اٹھائیس اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے عالمی باغبانی ایکسپو دو ہزار انیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی آنکھوں کی طرح قدرتی ماحول کی بھی حفاظت کریں اور قدرتی ماحول کو اپنی زندگی کی طرح اہم جانیں۔ انہوں نے کہا کہ حیاتیاتی تمدن کی بہتر ترقی کے لیے بنی نوع انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگی، ماحول دوست ترقی، فطرت سے محبت ، سائنسی طرز حکمرانی اور تعاون کے پانچ اہداف کو مکمل کرنا چاہیئے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ صنعتی ترقی نے جہاں ایک طرف روپے پیسے کی ریل پیل کی وہیں حیاتیاتی ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ہمیں مستقبل میں ماحول دوست ترقی کے راستے پر گامزن ہونا چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons