تازہ ترین
افغان نائب وزیرِ خارجہ

دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر مقامی خطے میں انٹرکنکشن کو آگے بڑھانے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، افغان نائب وزیرِ خارجہ!

افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ادریس زمان نے حال ہی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے افغانستان اور مقامی خطے کے درمیان انٹرکنکشن کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان وسطی ایشیا ، جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کو منسلک کرنے والا پل بنے گا۔

افغانستان میں چین کے سفیر لیو جن سونگ نے ستائیس اپریل کو ادریس زمان سے ملاقات میں انہیں بی اے آر فورم کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان قدیم شاہراہ ریشم کا مرکز تھا اور اس وقت بی اے آر کی تعمیر کے دوران چین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ چین افغانستان کی دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں گرم جوشی سے حصہ لینے کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔

اس موقع پر ادریس زمان کا کہنا تھا کہ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو اپنی تجارتی پالیسی اور انٹرکنکشن کی تکمیل کا ستون سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اس انیشیٹو کو اپنے ملک کی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ منسلک کرنا چاہتا ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons