تازہ ترین
چین پولینڈ کے ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، چینی وزیر خارجہ

دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں حاصل کردہ ثمرات، چینی وزیر خارجہ!

پچیس سے ستائیس اپریل تک دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کا دوسرا فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اٹھائیس اپریل کو فورم میں حاصل کردہ ثمرات کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت شی جن پھنگ کے خطاب اور گول میز سمٹ کے مشترکہ اعلامیے کا جائزہ لیتے ہوئے ثمرات کی فہرست کو دیکھا جائے تو سب سے پہلے اس فورم سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیاری ترقی کے ہدف کا تعین کیا گیا ہے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر انٹرکنکشن کے تعلقات قائم کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ بڑی تعداد میں ثمرات کے حصول سے باہمی مفادات کی بنیاد پر جیت – جیت کا اظہار ہوا ہے۔ علاوہ ازیں مقامی اور صنعتی و تجارتی روابط میں اضافے کا نیا پلیٹ فارم قائم کرتے ہوئے تعاون کے نئے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کا ڈھانچہ مزید بہتر ہو گیا ہے اور مختلف ممالک کے سربراہان کی رہنمائی میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کئے جانے کے گزشتہ چھ برسوں کے دوران دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی تکمیل ہو چکی ہے اور اس وقت سے ہمیں اس ڈھانچے کے تحت ہر ایک ٹھوس منصوبے پر غور کرنا چاہیئے تاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اعلی معیاری ترقی کر سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان میں ممکنہ شدید زلزلے سے متعلق پیشگوئیاں درست نہیں، محکمہ موسمیات

زلزلہ قدرتی آفت ہے، جس کا علم پہلے سےنہیں ہوسکتا محکمہ موسمیات نے سماجی رابطوں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons